نئی دہلی،12جنوری(ایجنسی) صدر جمہوریہ مسٹرپرنب مکھرجی نے ملک وقوم کو لوہڑی ،مکر سنکرانتی اور پونگل کے تہواروں کی مبارکباددی ہے۔
یہ تینوں تہوار علی الترتیب تیرہ ،چودہ اور پندرہ
جنوری کو منائے جائیں گے۔
مسٹر مکھرجی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا : " لوہڑی ، مکر سنکرانتی اور پونگل کے تہواروں کے موقع پر اپنے تمام اہالیان وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابی ،خوشیوں اور آسودہ حالی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔